ابنا: وزیر ثقافت سید محمد حسینی نے کہا کہ امام رضا علیہ السلام کے نام سے شروع ہونے والا فیسٹیول اٹھارہ ستمبر کو قم میں فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے روضہ اقدس سے شروع ہوکر اٹھائيس ستمبر کو حضرت امام رضا علیہ السلام کے روز ولادت باسعادت کو مشہد مقدس میں اختتام پذیر ہوگا۔وزیرثقافت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں امریکی اور صیہونی حلقوں کی گستاخی کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ اھل فن و ہنر کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حقیقی نورانی چہرے کو اجاگر کرنے کے لئے فن و آرٹ نیز حقیقی محمدی اسلام کا سہارا لینا چاہیے۔......./169
15 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 348302
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرثقافت نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام رضا علیہ السلام کے نام سے ہونے والا دسواں بین الاقوامی فیسٹیول ایران کے اکتیس صوبوں کے ساتھ ساتھ دنیا کے اڑتالیس ملکوں میں بھی منعقد ہوگا۔